کھیل
Time 23 اکتوبر ، 2021

اسپینش فٹبال لیگ: اوساسونا اور گراناڈا کے درمیان مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر

فوٹو: لالیگا
فوٹو: لالیگا

اسپینش فٹبال لیگ لالیگا میں اوساسونا اور گراناڈاکے درمیان کھیلا جانے والا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا۔

لالیگا میں اوسا سونا اورگراناڈاکے درمیان کھیلے گئے میچ میں پہلے ہاف میں گراناڈا کی ٹیم کے کھلاڑی زیادہ تر وقت گیند پر قابض رہے لیکن حریف کے دفاع کو توڑ کر گول کرنے میں ناکام رہے۔

دوسری جانب اس ہاف میں اوسا سونا نے 3کارنر بھی حاصل کیے۔

 اوسا سونا کا گول پہلا ہاف ختم ہونے سے چند لمحات قبل اویلا نے اسکور کیا، دوسرے ہاف میں گراناڈاکی ٹیم خسارے کو پورا کرنے کے لیے حریف ٹیم پر حملہ آور ہوتی رہی ۔

میچ کے آخری لمحات میں گراناڈا کی جانب سے مونٹورو نے گول کرکے مقابلہ ایک ، ایک گول سے برابر کردیا۔

واضح رہے کہ اسپینش فٹبال لیگ لالیگا کے تمام میچز پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل 'جیو سپر ' سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :