Time 23 اکتوبر ، 2021
کھیل

پاک بھارت ٹاکرے کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے کپتان نے بھارت کے خلاف ٹیم کا اعلان کردیا۔

12 رکنی ٹیم کا اعلان بابراعظم کی جانب سے کیا گیا ہے جس میں سے میچ سے قبل 11 کھلاڑی منتخب کیے جائیں گے۔

قومی ٹیم میں بھارت کے خلاف جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں مندرجہ ذیل کھلاڑی شامل ہیں:

قومی ٹیم میں شامل 12 کھلاڑی:

محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حیدر علی، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف۔

12 رکنی ٹیم کا اعلان قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی جانب سے کیا گیا ہے__فوٹو: جیو نیوز
12 رکنی ٹیم کا اعلان قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی جانب سے کیا گیا ہے__فوٹو: جیو نیوز

پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 24 اکتوبر اتوار کی شام پاکستانی وقت کے مطابق 7  بجے کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کا سپر 12 مرحلہ آج سے شروع ہونے جارہا ہے، جس میں آج دو میچز کھیلے جائے گے۔

 پہلے میچ میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا مدمقابل ہوں گے جب کہ  دوسرا میچ  انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کا ہوگا۔

مزید خبریں :