23 اکتوبر ، 2021
سکھر: پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا۔
پیپلز پارٹی کےکارکنوں نے سکھر میں جیل کے باہر خورشید شاہ کا استقبال کیا، خورشید شاہ کارکنوں کے قافلے کے ہمراہ رہائش گاہ روانہ ہوئے۔
خیال رہےکہ خورشید شاہ آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں 25 ماہ سے قید میں تھے، انہیں نیب نے 2019 میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔
دو روز قبل سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کیے تھے جس کے بعد پی پی رہنما کے بیٹے نے عدالتی حکم پر ایک کروڑ روپے کےضمانتی مچلکے احتساب عدالت میں جمع کرائے۔
سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو سینٹرل جیل سےکاغذات ضمانت پر دستخط کرنےکے لیے احتساب عدالت پہنچایا گیا جہاں عدالت نے سپریم کورٹ کےآرڈر کی تصدیق کے بعد خورشید شاہ کی رہائی کے احکامات جاری کیے۔