دنیا
Time 23 اکتوبر ، 2021

دورہ سعودی عرب، عمران خان نے مدینہ منورہ کی سرزمین پر جوتے اتار کر قدم رکھے

وزير اعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ 

وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق مدينہ منورہ ائیرپورٹ پہنچنے پر ڈپٹی گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر چيئر مين پاكستان علما كونسل حافظ محمد طاہر اشرفی اور پاكستان کے سفیر بلال اكبر بھی موجود تھے۔

عمران خان نے اس بار بھی مدینہ منورہ کی سرزمین پر جوتے اتار کر قدم رکھے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مدینہ ائیرپورٹ پر استقبال کیلئے موجود وفد اور گورنر نے جوتے پہن رکھے ہیں تاہم وزیراعظم نے جوتے نہیں پہنے۔

وزير اعظم عمران خان سعودی ولی عہد كی دعوت پر سعودى عرب پہنچے ہیں— فوٹو: وزیراعظم ہاؤس
وزير اعظم عمران خان سعودی ولی عہد كی دعوت پر سعودى عرب پہنچے ہیں— فوٹو: وزیراعظم ہاؤس

وزیر اعظم عمران خان نے مسجدنبوی میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔ 

وزیراعظم عمران خان نے مسجد نبوی ﷺ میں نوافل ادا کیے— فوٹو: وزیراعظم ہاؤس
وزیراعظم عمران خان نے مسجد نبوی ﷺ میں نوافل ادا کیے— فوٹو: وزیراعظم ہاؤس

وزیر اعظم نے پاکستان اورعالم اسلام کے استحکام، ترقی اور خوشحالی کی دعا بھی کی۔

وزیر اعظم جدہ سے مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے اورعمرہ کی سعادت حاصل کریں گے— فوٹو: وزیراعظم ہاؤس
وزیر اعظم جدہ سے مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے اورعمرہ کی سعادت حاصل کریں گے— فوٹو: وزیراعظم ہاؤس

مسجدنبویﷺ میں حاضری کے بعد وزیر اعظم عمران خان وفد کے ہمراہ جدہ پہنچ گئے جہاں ائیرپورٹ پر نائب گورنر مکہ ریجن شہزادہ بدر بن سلطان نے وزیراعظم کا ا ستقبال کیا۔

وزیر اعظم جدہ سے مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے اورعمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔ وزير اعظم عمران خان سعودی ولی عہد كی دعوت پر سعودى عرب پہنچے ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ کی سرزمین پر جوتے اتار کر قدم رکھے تھے۔

مزید خبریں :