Time 24 اکتوبر ، 2021
دلچسپ و عجیب

شوہر نے اسمارٹ فون خریدنے کیلئے بیوی کو فروخت کر دیا

26 سالہ خاتون کو راجستھان کے ضلع باران سے بازیاب کرالیا:پولیس —فوٹوفائل
26 سالہ خاتون کو راجستھان کے ضلع باران سے بازیاب کرالیا:پولیس —فوٹوفائل

بھارتی ریاست اڑیسہ سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ شوہر  نے اسمارٹ فون خریدنے کیلئے اپنی  بیوی کو 55 سالہ شخص کو بیچ  ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ایک 26 سالہ خاتون کو راجستھان کے ضلع باران سے بازیاب کرایا اور اس کے شوہر کو شادی کے ایک ماہ بعد اہلیہ کو ایک ادھیڑ عمر شخص کے ہاتھوں فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس اگست میں متعلقہ جوڑا اینٹوں کے بھٹے میں کام کرنے کے لیے راجستھان پہنچا تھا جہاں 17 سالہ نوجوان نے اپنی بیوی کو 55 سالہ شخص ایک لاکھ 80 ہزار بھارتی روپے میں فروخت کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق شوہر نے بیوی کو فروخت کرنے کے بعد ملنے والی رقم سے کھانا کھایا اور اسمارٹ فون خریدا، گاؤں واپسی پر جب گھر والوں نے لڑکے سے بیوی سے متعلق سوال کیا تو اس نے بتایا کہ بیوی اسے چھوڑ کر چلی گئی۔

اس حوالے سے بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں خاتون کو بازیاب کرانے کے لیے خاصی جدوجہد کرنا پڑی کیوں کہ مقامی افراد اس بات پر بضد تھے کہ خاتون کی قیمت ادا کی گئی ہے لہٰذا اسے گاؤں سے نہیں لے جانے دیں گے۔

مزید خبریں :