Time 25 اکتوبر ، 2021
سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ اسٹیٹس لگانے کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر

واٹس ایپ کا نیا فیچر گوگل پلے بیٹا پروگرام کے ذریعے پیش کیا گیا ہے— فوٹوفائل
واٹس ایپ کا نیا فیچر گوگل پلے بیٹا پروگرام کے ذریعے پیش کیا گیا ہے— فوٹوفائل

عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے  اسٹیٹس اپ ڈیٹ کے طور پر ایک نیا فیچر ’ UNDO ‘متعارف کروادیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کا نیا فیچر UNDO گوگل پلے بیٹا پروگرام کے ذریعے پیش کیا گیا ہے۔

فیچر UNDO کے ذریعے واٹس ایپ کے کسی بھی صارف کے لیے واٹس ایپ اسٹیٹس کو ڈیلیٹ کرنا مزید آسان ہوجائے گا۔

ابھی قبل واٹس ایپ صارفین اسٹیٹس ڈیلیٹ کے آپشن کے ذریعے لگایا گیا اسٹیٹس ڈیلیٹ کرسکتے ہیں لیکن اب اس نئے فیچر سے اسٹیٹس کو ڈیلیٹ کرنا مزید آسان ہوجائے گا۔

واٹس ایپ اسٹیٹس UNDO اور ڈیلیٹ کرنے پر صارفین کو اب ڈیلیشن پروسیس سے گزرنا ہوگا، بعد ازاں  اپ ڈیٹ مکمل ہونے پر واٹس ایپ کی جانب سے صارف کو اطلاع دی جائے گی۔

 فی الحال یہ فیچر بیٹا پروگرام کے لیے پیش کیا گیا ہے، بتایا جارہا ہے کہ زیر غور فیچر  سمیت مزید کئی فیچر بھی واٹس ایپ کی جانب سے جلد متعارف کروائے جائیں گے۔

مزید خبریں :