میدان میں رضوان کی نماز سے اچھا میسج گیا، میئر جلال آباد بھی پاکستان کی فتح سے خوش

افغانستان میں کرکٹ کا بخار پہلے بھی سر چڑھ کر بول رہا تھا اور طالبان حکومت میں بھی کئی اعلیٰ عہدیدار اس کھیل میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں۔

جیو نیوز کی ٹیم میئر جلال آباد کے دفتر پہنچی تو دفتری کاموں کے علاوہ بڑی ایل ای ڈی اسکرین پر پاک بھارت میچ بھی دیکھا جارہا تھا۔

افغانستان کی طالبان حکومت میں کئی اعلیٰ عہدیدار کرکٹ کے کھیل میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔

میئر جلال آباد کے دفتر میں معمول کے دفتری کام جاری تھے اور اس دوران بڑی ایل ای ڈی اسکرین پر پاک بھارت میچ بھی دیکھا جارہا تھا۔ میئر جلال آباد کی کرکٹ میں دلچسپی غیر معمولی تھی۔

میئر جلال آباد قاری احسان اللہ ساجد نے کہا کہ مجھے کرکٹ اور  ورزش کا بہت شوق ہے میں خود بھی کھیلتا ہوں، کل رات جو پاکستان بھارت کا میچ ہوا بہت مزہ آیا، مجھے ہار جیت سے زیادہ اچھا کھیلنے میں دلچسپی ہے خاص کر پاکستانی ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا اپنی ٹیم کے لیے اپنے ملک کے لیے بہت مزہ آیا اور خوشی اس بات کی کہ ایک مسلمان ملک ہے خاص کر جب پانی کے وقفے میں محمد رضوان نے نماز ادا کی اس سے مسلمانوں کو ایک اچھا میسج ملا۔

میئر جلال آباد نے مزید کہا کہ شاہین آفریدی نے بھی بہت اچھا کھیل پیش کیا اور انڈین ٹیم کو شروع میں ہی پریشر میں لیا جس سے انڈیا کا اسکور آگے نہیں بڑھ سکا۔

مئیر جلال آباد قاری احسان للّٰہ کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کا منصوبہ رکھتی ہے۔

قاری احسان اللہ میئر جلال آباد نے کہا کہ یہاں غازی امانُ اللہ خان گراؤنڈ میں ابھی بھی میچیز چل رہے ہیں ، تقریباً ایک مہینے سے انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ جاری ہے، اگلے جمعے کو بھی یہاں ایک میچ ہے، ایک اتوار کو بھی ہے،  ہم بھی بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے جاتے رہتے ہیں۔

خیال رہے کہ کرکٹ کے عالمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ حکومتی سرپرستی حاصل رہی تو افغان کرکٹرز دنیا بھر میں تہلکہ مچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید خبریں :