Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
’پاکستان کا موقع پر چھکا‘، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کو شکست دیکر تاریخ بدل دی | کھیل - Geo.tv

Time 24 اکتوبر ، 2021
کھیل

’پاکستان کا موقع پر چھکا‘، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کو شکست دیکر تاریخ بدل دی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے بھارت  کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے، جواب میں پاکستان نے 152 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان پر اٹھارویں اوور میں باآسانی حاصل کرلیا۔

بھارت کی اننگز

پاکستانی بولرز نے میچ میں شاندار آغاز کیا اور پہلے اوور میں شاہین شاہ نے بھارتی اوپنر روہت شرما کو صفر پر پویلین بھیجا۔ 

کے ایل راہول3 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔ بھارت کی تیسری وکٹ 31 رنز پر گری جب حسن علی نے سوریا کمار کو آؤٹ کیا۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی 57 بناکر نمایاں رہے،فوٹو: آئی سی سی
بھارتی کپتان ویرات کوہلی 57 بناکر نمایاں رہے،فوٹو: آئی سی سی

اس کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور وکٹ کیپر رشبھ پنٹ کے درمیان 53 رنز کی شراکت ہوئی تاہم بھارتی ٹیم کا اسکور 84 رنز پر پہنچا تو رشبھ پنٹ 39 رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بنے۔اس کے علاوہ رویندرا جڈیجا 13 اور ہاردک پانڈیا 11  رنز بناسکے۔

بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بناسکی، بھارتی کپتان ویرات کوہلی 57 اور رشبھ پنٹ 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 ،حسن علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان اور حارث رؤف  نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی اننگز

بھارت کے 152 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے محتاط انداز اپناتے ہوئے بیٹنگ کا آغاز کیا ۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروک کھیلےاور  152 رنز کی شاندار شراکت قائم کی اور بھارتی بولرز کو وکٹ لینے کا موقع نہ دیا۔

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی بار بھارت کو شکست دی ہے،فوٹو: اے ایف پی
 پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی بار بھارت کو شکست دی ہے،فوٹو: اے ایف پی

محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست79 رنز بنائے جبکہ  بابر اعظم نے 68 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی بار بھارت کو شکست دی ہے ۔

پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کو شاندار بولنگ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


مزید خبریں :