Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
21 اکتوبر ، 2012

انڈونیشیا: بانسوں سے جدید ماحول دوست گھروں کی تعمیر

انڈونیشیا: بانسوں سے جدید ماحول دوست گھروں کی تعمیر

جگارتہ. .. .اینٹوں اور گارے سے تو گھر بنائے ہی جاتے ہیں تاہم انڈونیشیا میں آج کل ایسے جدید ماحول دوست گھرتعمیرکرنے کا رجحان فروغ پا رہا ہے جس میں اینٹوں کے بجائے لکڑی کے بانس استعمال کئے جاتے ہیں۔جزیرے بالی میں تعمیر کئے جانے والے ان دلکش گھروں کے درودیوار،فرنیچر،فرش، کھڑکیوں اور یہاں تک کہ سیڑھیوں کی تیاری میں بھی لکڑی کے بانس استعمال کئے گئے ہیں۔تمام تر جدید سہولتوں سے آراستہ ان پر آسائش گھروں کو سر سبزے میں انتہائی خوبصورتی سے اور کم لاگت میں تعمیر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :