Time 26 اکتوبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

تم بھنگ لے آئی ہو؟ آریان اور اننیا کی ایک اور چیٹ لیک

سامنے آنے والی نئی چیٹ میں اسٹار کڈز نے بھنگ سمیت دیگر منشیات سے متعلق بات چیت کی ہے: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو
سامنے آنے والی نئی چیٹ میں اسٹار کڈز نے بھنگ سمیت دیگر منشیات سے متعلق بات چیت کی ہے: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو

منشیات کیس میں گرفتار آریان خان اور اداکارہ اننیا پانڈے کی ایک اور چیٹ لیک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سامنے آنے والی نئی چیٹ میں اسٹار کڈز نے بھنگ سمیت دیگر منشیات سے متعلق بات چیت کی ہے۔

واٹس ایپ چیٹس میں آریان نے ایک اچیت کمار نامی آدمی سے بڑی تعداد میں منشیات خریدنے کی بات کی اور 80،000 بھارتی روپے کی بھنگ منگوائی۔

میڈیا رپورٹ میں کئی دیگر چیٹس سے متعلق انکشاف کیا گیا ہے جو کہ دو سال قبل جولائی 2019 کی چیٹس ہیں، ان چیٹس میں آریان خان اور اننیا پانڈے نے مبینہ طور پر منشیات کے بارے میں بات کی اور چیٹ میں بھنگ کا ذکر کیا ہے۔

پہلی لیک چیٹ:

آریان خان: ویڈ

اننیا پانڈے: یہ آج کل ڈیمانڈ میں ہے۔

آریان: میں تم سے یہ رازداری سے لے لوں گا۔

اننیا: ٹھیک ہے۔

دوسری لیک چیٹ:

اننیا: اب میں اس کاروبار کا حصّہ ہوں۔

آریان: تم بھنگ لے آئی ہو؟

آریان: اننیا؟

اننیا: میں لا رہی ہوں۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 18 مئی 2021 کو ہونے والی ایک اور چیٹ میں آریان نے اپنے دیگر دو دوستوں کے ساتھ کوکین کے بارے میں بات کی اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو کا مذاق اڑایا۔

آریان : چلو کل کوکین لیں گے

آریان نے دوستوں کو این سی بی کا نام لے کر دھمکایا۔

مزید خبریں :