’نیوزی لینڈ نے ہمیں ہلکا لیا تھا‘، میرا جی کا ٹیم کی جیت پر تبصرہ

اداکارہ میرا نے نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی  شاندار جیت پر تبصرہ  کرتے ہوئے کیویز  پر تنقید کی۔ 

جیو نیوز کے پروگرام ’جشنِ کرکٹ‘ میں گفتگو  کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہلکا لیا تھا مگر اللہ کا کرم ہوا کہ اسی نیوزی لینڈ کو پاکستان نے ہرادیا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ وہی ٹیم ہے جس نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کیا تھا۔

دوسری جانب  دوران  پرو گرام پاکستان کے سابق کرکٹر اور سابق کوچ  مشتاق احمد نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھانے کی بیٹھک کا قصہ سنا کر سب کو قہقہے لگانے  پر مجبور کردیا۔

خیال رہے کہ 17 ستمبر 2021 کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی تھی۔

تاہم گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔


مزید خبریں :