Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: بھارت کے بعد پاکستانی شاہینوں نے کیویز کو بھی دبوچ لیا | کھیل - Geo.tv

Time 26 اکتوبر ، 2021
کھیل

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: بھارت کے بعد پاکستانی شاہینوں نے کیویز کو بھی دبوچ لیا

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد پاکستانی شاہینوں نے بالآخر کیویز کو دبوچ ہی لیا۔

پاکستان نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔ حارث رؤف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا  جبکہ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

نیوزی لینڈ کی اننگز

 نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے،  ڈیرل مچل اور ڈیون کونوے 27 ،27 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے  22 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

اس کے علاوہ محمد حفیظ، عماد وسیم  اور شاہین شاہ نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 37 رنز پر گری جب حارث رؤف کی گیند پر مارٹن گپٹل 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

حارث رؤف کی گیند پر مارٹن گپٹل 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے —فوٹو: پاکستان کرکٹ
حارث رؤف کی گیند پر مارٹن گپٹل 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے —فوٹو: پاکستان کرکٹ

 54 رنز پر نیوزی لینڈ کے بیٹسمین ڈیرل مچل بھی عماد وسیم کی گیند پر 27 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 56 رنز پر گری، جیمز نیشم محمد حفیظ کی گیند پر صرف 1 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

جیمز نیشم محمد حفیظ کی گیند پر صرف 1 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔— فوٹو: پاکستان کرکٹ
جیمز نیشم محمد حفیظ کی گیند پر صرف 1 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔— فوٹو: پاکستان کرکٹ

نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 90 رنز پر گری، کپتان ولیم سن حسن علی کی ڈائریکٹ تھرو کا شکار ہوئے، وہ 25 رنز بنا سکے۔ 

کپتان ولیم سن حسن علی کی ڈاریکٹ تھرو کا شکار ہوئے،وہ 25 رنز بنا سکے۔  —فوٹو:ای سی پی این
کپتان ولیم سن حسن علی کی ڈاریکٹ تھرو کا شکار ہوئے،وہ 25 رنز بنا سکے۔  —فوٹو:ای سی پی این

نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے اورگلین فلپس17 ویں اوور میں حارث رؤف کا شکار بنے۔

اس کے علاوہ ٹم سائفرٹ 8 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی اننگز

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد پاکستان نے کیویز کو دبوچ ہی لیا—۔—فوٹو: اے ایف پی
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد پاکستان نے کیویز کو دبوچ ہی لیا—۔—فوٹو: اے ایف پی 

نیوزی لینڈ کے 134 رنز کے جواب  میں پاکستان کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گری ،کپتان بابر اعظم 9 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گری ،کپتان بابر اعظم 9 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کی گیند پر بولڈ ہوگئے —فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گری ،کپتان بابر اعظم 9 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کی گیند پر بولڈ ہوگئے —فوٹو: اے ایف پی

بابر اعظم کو بولڈ کرتے ہی ٹِم ساؤتھی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی۔

وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے تیسرے بولرہیں ان سےقبل  سری لنکا کے ملنگا اور بنگلادیش کے شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرچکے ہیں۔

نیوزی لینڈ نے اپنا دوسرا شکار 9ویں اوور میں کیا،پاکستان کے فخر زمان 11 رنز بنا کر  سودھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

پاکستان ٹیم کا اسکور 63 رنز پر پہنچا تو حفیظ نے سینٹنر کی گیند پر قدم بڑھا کے  لانگ آف کی جانب  ہوا میں شاٹ کھیلا، نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے نے گیند کو لپک کر  ایک شاندار کیچ پکڑ ا اور حفیظ کو  11 رنز پر پویلین بھیج دیا۔

پاکستان کے محمد رضوان 33 رنز بنا کر سودھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

پاکستان ٹیم کا اسکور 87 رنز پر پہنچا تو عماد وسیم غلط شاٹ کھیل کر   بولٹ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

ایک موقع پر میچ پاکستان کی پہنچ سے دور جاتا ہوا نظر آرہا تھا تاہم پاکستان نے آخری اوورز میں شعیب ملک اور آصف علی کی ذمہ درانہ بیٹنگ کی بدولت 135 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے شعیب ملک اور آصف علی نے ناقابل شکست 27 ،27 رنز بنائے۔

پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کی پوزیشن

فوٹو: کرک انفو
فوٹو: کرک انفو

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتویں ایڈیشن کا سپر 12 مرحلہ متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔

سپر 12 مرحلے میں 6،6 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

پاکستان ٹیم گروپ 2 میں شامل ہے اور اپنے دونوں میچز جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔

پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دی جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ  بھی وکٹوں سے اپنے نام کیا۔

پاکستان کا اگلا مقابلہ جمعہ 29 اکتوبر کو دبئی میں شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچز کی تاریخ پر نظر

آج کے میچ سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیوں کے درمیان 24 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے جس میں پاکستان نے 14 میچز میں کامیابی سمیٹی۔

اس کے علاوہ  دونوں ٹیمیں 8 بار متحدہ عرب امارات میں آمنے سامنے آئیں جس میں  پاکستان 7 جبکہ نیوزی لیڈ ایک میچ جیتنے میں کامیاب ہوا۔

اگر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی بات کی جائے تو وہاں بھی پاکستان ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔

دونوں ٹیمیں 5 بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آمنے سامنے آئیں، پاکستان نے 3 جبکہ نیوزی لینڈ 2 میچز جیتنے میں کامیاب ہوا۔

یاد رہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 12 میچز سے ناقابل شکست ہے ۔

محمد رضوان ایک اور اعزاز حاصل کرنے کے قریب

پاکستان کے محمد رضوان کو ایک کلینڈر ایئر میں ایک ہزار ٹی ٹوئنٹی  رنز مکمل کرنے کیلئے 169 رنز درکار ہیں۔

اگر محمد رضوان اس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مزید 169 رنز اسکور کر لیتے ہیں تو وہ ایک کلینڈر ایئر میں 1 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بن جائیں گے۔

مزید خبریں :