27 اکتوبر ، 2021
کئی عرصے سے منظر سے غائب قومی کرکٹر عمر اکمل بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کے مسلمان کھلاڑی محمد شامی کی حمایت میں سامنے آگئے۔
وکٹ کیپر محمد رضوان کے بعد اب عمر اکمل نے شامی کی حمایت کرتے ہوئے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے محمد شامی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں شامی کے ساتھ کھڑا ہوں۔
عمر اکمل کا کہنا تھا کہ محمد شامی ایک اسٹار پلیئر ہے جس نے ہمیشہ اپنے ملک کے لیے کھیلا ہے۔
کرکٹر نے مزید لکھا کہ کوئی بھی کھلاڑی بے عزتی کا مستحق نہیں ہوتا۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی یادگار شکست کے بعد ٹیم کے واحد مسلمان کھلاڑی محمد شامی کو سوشل میڈیا پر مذہب کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔