27 اکتوبر ، 2021
گزشتہ ہفتے شاہ رخ نے منشیات کیس میں گرفتار بیٹے آریان خان سے جیل میں ملاقات کی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران شاہ رخ نے جیل انتظامیہ سے گھر کا کھانا آریان خان تک لے جانے کا سوال کیا جس پر جیل انتظامیہ نے اداکار کو یہ کہہ کر روک دیا کہ جیل میں گھر کا کھانا لیجانے کے لیے انہیں عدالت کی اجازت درکار ہے۔
تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شاہ رخ آریان منشیات کیس میں آج ہونے والی سماعت کے دوران بیٹے کے لیے گھر کا کھانا فراہم کرنے کی اجازت طلب کریں گے۔
خیال رہےکہ شاہ رخ خان کے 23 سالہ بیٹے آریان کو 3 اکتوبرکو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ایک کروز شپ پر پارٹی پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔
حال ہی میں شاہ رخ اور گوری نے بیٹے آریان سے جیل میں ملاقات کی جس دوران دونوں باپ بیٹے ایک دوسرے سے مل کر رو پڑے۔