27 اکتوبر ، 2021
بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار بولنگ کرنے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی آئی سی سی رینکنگ میں لمبی چھلانگیں لگاتے ہوئے ٹاپ 20 بولرز میں شامل ہو گئے ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ اور بھارت کیخلاف شاندار پرفارمنس کے بعد حارث رؤف کی رینکنگ میں واضح بہتری آئی ہے۔
بولرز کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں حارث رؤف 50 ویں پوزیشن سے ترقی پاتے ہوئے 17 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی 11 درجے بہتری کے بعد 23 سے 12 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
بیٹنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی دوسری پوزیشن برقرار ہے تاہم ان کا بیٹنگ کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ڈیوڈ ملان سے ریٹنگ پوائنٹس کا فرق کم ہو گیا ہے۔
پاکستان کے محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تین درجے بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ بولرز میں جنوبی افریقا کے تبریز شمسی اور آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے۔