29 اکتوبر ، 2021
بھارتی اداکار شاہ رخ خان بالی وڈ کنگ کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں جن کے مداحوں کی تعداد بھارت سے باہر پوری دنیا میں موجود ہے۔
مداحوں کی اتنی بڑی تعداد اور شہرت کے باعث شاہ رخ کی سکیورٹی اتنی ہی سخت ہے جس کےلیے انہوں نے ایک ذاتی محافظ بھی رکھا ہوا ہے۔
شاہ رخ کے ساتھ ان کے باڈی گارڈ روی سنگھ بھی ہر جگہ دیکھے جاتے ہیں چاہے پھر شاہ رخ بیٹے آریان سے ملنے آرتھر جیل جائیں یا بیٹے کے کیس کے لیے عدالت جائیں بالی وڈکنگ کے باڈی گارڈ روی سنگھ ان کے ساتھ ہر جگہ ہوتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روی سنگھ شاہ رخ اور ان کے اہل خانہ کی سکیورٹی ٹیم کے سربراہ کے طور پر تقریباً 10 سالوں سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ روی سنگھ کی سالانہ تنخواہ 2 کروڑ 70 لاکھ بھارتی روپے بنتی ہے جو کہ ماہانہ 22 لاکھ 50 ہزار روپے بھارتی روپے ہے۔