Geo News
Geo News

Time 28 اکتوبر ، 2021
پاکستان

اسپیکر بلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو کا استعفیٰ منظور

کوئٹہ: گورنر بلوچستان نے اسمبلی اسپیکر قدوس بزنجو کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو نے تین روز قبل اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان ظہور آغا کو بھیجا تھا جسے اب منظور کرلیا گیا ہے۔

گورنر سیکرٹریٹ نے عبدالقدوس بزنجو کا استعفیٰ منظور کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہےکہ بلوچستان میں پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال کے پیش نظر چند روز قبل وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال عہدے سے مستعفی ہوئے، ان کے خلاف ان ہی کے پارٹی ممبران نے اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔

اب بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز رہنے والے عبدالقدوس بزنجو کو ایک بار پھر وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔