Geo News
Geo News

Time 28 اکتوبر ، 2021
کاروبار

سعودی سپورٹ پیکج کا اثر، روپیہ ڈالر کے مقابلے میں تگڑا ہونے لگا

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ مسلسل دوسرے روز کم ہوا ہے— فوٹو: فائل
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ مسلسل دوسرے روز کم ہوا ہے— فوٹو: فائل

سعودی عرب کی جانب سے 4.2 ارب ڈالرز کا سپورٹ پیکج ملنے کے بعد پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں تگڑا ہونے لگا ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ مسلسل دوسرے روز کم ہوا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 52 پیسے سستا ہوکر 172 روپے 26 پیسے کا ہوگیا ہے۔

دو روز میں ڈالر کی قدر 2  روپے 99 پیسے کم ہوئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپیہ 20 پیسے کم ہوکر 173 روپے ہے۔ 

فوٹو: اسٹیٹ بینک آف پاکستان
فوٹو: اسٹیٹ بینک آف پاکستان