28 اکتوبر ، 2021
پنجاب میں رینجرز کو مظاہرین کو روکنے کیلئے اسلحہ استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں قیام امن کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
پنجاب میں رینجرز دو ماہ کے لیے طلب کی گئی ہے۔ آج امن و امان سے متعلق اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معمولات زندگی متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، عوام کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمے داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست اپنی یہ ذمے داری ہر صورت نبھائے گی۔
دوسری جانب ترجمان ٹی ایل پی کا کہنا ہے کہ تصویر کا ایک رخ نہ دکھا یا جائے، وزیر داخلہ عوام کے سامنے مذاکرات کی تفصیلات رکھیں اور ہمارا مؤقف بھی سامنے لایا جائے، آئینی و قانونی حقوق چھیننے کے لیے حکومت نے ہمیشہ طاقت کا استعمال کیا ہے۔