Time 29 اکتوبر ، 2021
پاکستان

گزشتہ رات اہم کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 32 ارکان گرفتار ہوئے: فواد چوہدری

گرفتار افراد سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پروپیگنڈا پھیلا رہے تھے، جلد مزید گرفتاریاں ہوں گی: وزیر اطلاعات. فوٹو: فائل
گرفتار افراد سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پروپیگنڈا پھیلا رہے تھے، جلد مزید گرفتاریاں ہوں گی: وزیر اطلاعات. فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اہم کارروائی میں کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں فواد چوہدری نے بتایا کہ رات ایک اہم کارروائی میں کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 32 اراکین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ لوگ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے نفرت انگیز پروپیگنڈا کر رہے تھے اور جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کیخلاف بڑا ایکشن شروع کر دیا گیا ہے، جلد ہی مزید گرفتاریاں ہوں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جب تک کالعدم تحریک لبیک والے سڑکیں خالی نہیں کر دیتے اور سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں پر حملے کرنے والوں کو حوالے نہیں کرتے تو ان سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کالعدم ٹی ایل پی والوں کے بات ابھی نہیں بنی، جمعے اور ہفتے کو سعد رضوی سے دوبارہ مذاکرات کروں گا۔

مزید خبریں :