Time 29 اکتوبر ، 2021
دنیا

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: پاکستان سے شکست کے بعد اہم طالبان رہنما کا شاعرانہ ردعمل

پاکستان نے 148 رنز کا ہدف بابر اعظم اور آصف علی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 19 اوورز میں مکمل کیا— فوٹو: فائل
پاکستان نے 148 رنز کا ہدف بابر اعظم اور آصف علی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 19 اوورز میں مکمل کیا— فوٹو: فائل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 میں سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی۔

پاکستان نے 148 رنز کا ہدف بابر اعظم اور آصف علی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 19 اوورز میں مکمل کیا۔

پاکستان کی جیت کے بعد طالبان کے اہم رہنما انس حقانی نے شاعرانہ انداز ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے افغانستان کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھاکہ ’گرتے⁩ ہیں ⁦شہسوار⁩ ⁦ہی⁩ میدان جنگ میں، وہ طفل کیا گرے گا جو گھٹنوں کے بل چلے‘۔

مزید خبریں :