Time 30 اکتوبر ، 2021
پاکستان

نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو عمارت خالی کرنے کیلئے مہلت مل گئی

کراچی میں شارع فیصل پر واقع نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو عمارت مکمل خالی کرنے کے لیے کل تک کی مہلت مل گئی ہے۔

سپریم کورٹ کے حکم پر اب تک نسلہ ٹاور کے 80 فیصد فلیٹ خالی کروائے جا چکے ہیں لیکن کچھ فلیٹس میں رہائشی اور کچھ میں رہائشیوں کا سامان موجود ہے۔

اب اطلاعات ہیں کہ نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو عمارت مکمل طور پر خالی کرنے کے لیے کل تک کی مہلت مل گئی ہے۔

دوسری جانب کمشنر کراچی نے نسلہ ٹاور گرانے کا ٹھیکہ دینے کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

کمیٹی بولی دہندگان کی جانچ پڑتال کرے گی اور عمارت گرانے کا طریقہ کار کے بارے میں بھی بتائے گی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو جدید ڈیوائسز کی مدد سے بم دھماکے سے گرانے کے احکامات جاری کیے تھے۔

مزید خبریں :