کھیل
Time 30 اکتوبر ، 2021

شاہد آفریدی نے آصف علی کو خود سے بہتر پلیئر قرار دے دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آصف علی کو خود سے بہتر پلیئر قرار دے دیا۔

 اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی بھی گزشتہ روز اپنی فیملی کے ہمراہ پاکستان اور افغانستان کا ورلڈ کپ میچ دیکھنے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچے تھے۔

میچ ختم ہونے کے بعد ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ آصف علی نے ان سے بھی اچھا کھیل پیش کیا ۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے آصف علی کے 4 چھکوں کی بدولت افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

پاکستان کو 12 گیندوں پر 24 رنز درکار تھے کہ آصف علی نے کریم جنت کو 4 چھکے لگا کر میچ ایک اوور پہلے ہی ختم کردیا۔

مزید خبریں :