31 اکتوبر ، 2021
پاکستان کے کرکٹر محمد رضوان نے افغانستان کے اصغر افغان کو ریٹائرمنٹ پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
محمد رضوان کا کہنا ہے کہ اصغر افغان ان کھلاڑیوں میں سے ہیں جنہوں نے افغانستان ٹیم کیلئے اہم کردار ادا کیا۔
ان کا کہنا تھاکہ اصغر افغان، محمد نبی اور نوروز منگل نے افغان کرکٹ کی بہت خدمت کی۔
محمد رضوان کا کہنا تھاکہ میرے بھائی، آپ کیلئے بہت ساری دعائیں۔
خیال رہے کہ افغانستان کے سابق کپتان اصغر افغان نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے اور آج نمیبیا کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلا۔
واضح رہے کہ اصغر افغان نے 6 ٹیسٹ، 114 ون ڈے اور 74 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی۔
اس کے علاوہ اصغر افغان بحیثیت کپتان سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میچز جیتنے والے کپتان ہیں۔انہوں نے 52 میچز میں کپتانی کرتے ہوئے 42 میں کامیابی حاصل کی جب کہ بھارت کے ایم ایس دھونی نے 72 میں سے 41 میچز بحیثیت کپتان جیتے۔