Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آخری انٹرویو کے دوران آبدیدہ ہوگئے | کھیل - Geo.tv

Time 31 اکتوبر ، 2021
کھیل

افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آخری انٹرویو کے دوران آبدیدہ ہوگئے

فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی

افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اصغر افغان ریٹائرمنٹ سے قبل آخری انٹرویو کے دوران آبدیدہ ہوگئے۔

اصغرافغان کا کہنا تھا کہ  ریٹائرمنٹ کا فیصلہ میرے لیے آسان نہیں تھا،لوگ پوچھ رہے ہیں اس وقت ہی ریٹائرمنٹ کیوں،میرےپاس کوئی جواب نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے یہ ریٹائرمنٹ کا اچھا موقع ہے، ریٹائرمنٹ کا مقصد نوجوان پلیئرزکو موقع دینا ہے، کرکٹ سے میری بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔

 سابق افغان کپتان کا کہنا تھا کہ اپنی فیملی اور تمام ہم وطنوں کی جانب سے بھر پور سپورٹ کی گئی، اس پر ان سب کا شکر گزار ہوں۔

خیال رہے کہ اصغر افغان نے گذشتہ روز اعلان کیا تھا کہ وہ آج  نمیبیا کے خلاف اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ اصغر افغان نے 6 ٹیسٹ ،114 ون ڈے اور 74 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی۔

اس کے علاوہ اصغر افغان بحیثیت کپتان سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میچز جیتنے والے کپتان ہیں۔انہوں نے 52 میچز میں کپتانی کرتے ہوئے 42 میں کامیابی حاصل کی جب کہ بھارت کے ایم ایس دھونی نے 72 میں سے 41 میچز بحیثیت کپتان جیتے۔

افغانستان بورڈ نے ایک پیغام میں کہاہے کہ ہم اصغر افغان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، ملک کے لیے ان کی کافی خدمات ہیں جبکہ ان کی کمی کو پورا کرنے کیلئے نوجوان افغان کرکٹرز کو کافی محنت کرنا پڑے گی ۔

مزید خبریں :