دنیا
Time 01 نومبر ، 2021

انسان اپنی قبر خود کھود رہے ہیں، سربراہ اقوام متحدہ کا گلاسگو کانفرنس میں خطاب

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ آگ لگا کر، کھدائیاں کر کے، سرنگیں بنا کر، زمین کو نقصان پہنچا کر انسان اپنی قبریں خود کھود رہے ہیں۔

گلاسگو موسمیاتی کانفرنس سے خطاب میں انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ کرہ ارض اور انسانیت کو بچانے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔

کانفرنس سے تبت کے بدھ متوں کے روحانی پیشوا دلائی لامہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمین کیلئے سائنسی فہم پر مبنی حقیقت پسندانہ اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔

کيتھولک عیسائیوں کے مذہبی پيشوا پوپ فرانسس نے کہا کہ اب ایک ساتھ کام کرنے کا وقت ہے۔

ہالی وڈ سپر اسٹار لیونارڈو ڈی کیپریو نے کہاکہ دنیا اس وقت ماحولیاتی بحران کا شکار ہے ، اس وقت دنیا عالمی لیڈرز کو دیکھ رہی ہے۔

مزید خبریں :