عدالت نے واٹس ایپ پر شوہر کو برا بھلا کہنے والی بیوی پر بھاری جرمانہ کردیا

سال 2003 میں مصر میں ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ 10 کا آرٹیکل 76 نافذ ہوا تھا__فوٹو فائل
سال 2003 میں مصر میں ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ 10 کا آرٹیکل 76 نافذ ہوا تھا__فوٹو فائل 

مصر: واٹس ایپ پر شوہر سے بدتمیزی کرنے اور اسے برا بھلا کہنے پر عدالت نے بیوی پر جرمانہ عائد کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق مصری شہر نجع حمادی میں شوہر نے 30 سالہ بیوی پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے واٹس ایپ پر مجھ سے نہ صرف جھگڑا کیا بلکہ غیر اخلاقی زبان استعمال کی جس کے بعد 45 سالہ شوہر نے فوری طور پر عدالت سے رجوع کرلیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ خاتون سرکاری ملازم ہیں جن پر 50 ہزار مصری پاؤنڈز یعنی 3300 ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

شوہر نے عدالت میں مغلظات والے میسجز کے اسکرین شاٹس پیش کیے اور کہا کہ میری اہلیہ نے سماجی رابطے کی ایپلی کیشن کو ایک غلط کام کے لیے استعمال کیا۔

خیال رہے کہ سال 2003 میں مصر میں ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ 10 کا آرٹیکل 76 نافذ ہوا تھا جس کے مطابق سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر سزا سنائی جاسکتی ہے۔

مزید خبریں :