Time 02 نومبر ، 2021
پاکستان

منشیات کیس میں گرفتار جمہوریہ چیک کی ماڈل کو بری کردیا گیا

لاہورہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے چیک خاتون ٹریزا کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا— فوٹو:فائل
لاہورہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے چیک خاتون ٹریزا کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا— فوٹو:فائل

لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کیس میں 8 سال قید کی سزا کے خلاف چیک ریپبلک کی ماڈل گرل ٹریزا کی اپیل منظور کرلی۔

لاہورہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے چیک خاتون ٹریزا کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔ 

لاہور کی سیشن عدالت نے چیک ریپبلک کی ماڈل ٹریزا کو منشیات اسمگلنگ کیس میں 8 سال، 8 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف ماڈل نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

یاد رہے کہ غیر ملکی خاتون کو 10 جنوری 2018 کو ساڑھے 8 کلو ہیروئن اسمگل کرنے پر گرفتار کیا تھا، غیر ملکی ماڈل کے ساتھ مزید 4 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا جس میں سے تین اشتہاری ہیں اور شعیب نامی ملزم کو عدم ثبوت پر بری کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :