Time 03 نومبر ، 2021
پاکستان

وزیراعظم کا 120ارب روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں سود کے بغیر 5 لاکھ روپے کا قرضہ دینے کا بھی اعلان کیا۔

ریلیف پیکج سے متعلق قوم سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ دو کروڑ خاندانوں کیلئے پیکج لارہےہیں جس سے 13کروڑ پاکستانیوں کو فائدہ ہوگا، گھی، آٹا اور دال پر 30 فیصد سبسڈی ملےگی۔

ان کا کہنا تھاکہ 120 ارب روپے کا پیکج لارہے ہیں، کامیاب پاکستان کیلئے 1400ارب روپے کی فنڈنگ رکھی ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ 40 ہزارخاندانوں کیلئے سود کے بغیر قرضوں کا پروگرام لارہے ہیں، سود کے بغیر قرضوں سے گھربنائے جاسکتےہیں، شہروں میں بھی سود کے بغیر 5 لاکھ روپے کا قرضہ دیا جائےگا۔

ان کا کہنا تھاکہ کامیاب جوان پروگرام کےتحت 22 ہزار بزنسز کیلئے قرضے دیے، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکالرشپ پروگرام دے رہے ہیں، 60 لاکھ اسکالرشپس پر47 ارب روپے خرچ کررہےہیں، اس میں صوبے بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :