Time 04 نومبر ، 2021
پاکستان

سردیوں میں گیس کا بحران آنے والا ہے ، وزیراعظم عمران خان نے خبردار کردیا

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز قوم سے خطاب کے دوران ایک مرتبہ پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔ 

قوم سے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ سردیاں آنے والی ہیں ، گیس کا مسئلہ آنے والا ہے ۔

گیس کی قیمتوں کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکا میں قدرتی گیس کی قیمت میں 116 فیصد، یورپ میں 300 فیصد جبکہ پاکستان میں گھروں کو دی جانے والی گیس کی کوئی قیمت نہیں بڑھی، سب چیزیں ملک میں پیدا ہوں تو قیمت نہ بڑھنے دیں، جو مہنگائی باہر سے آرہی ہے، ملک میں کشتیوں میں سامان آتا ہے، فریٹ کی قیمتوں میں ساڑھے 300 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ریلیف پیکج سے متعلق قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑا فلاحی پروگرام کا اعلان کررہا ہوں، خاندانوں کا ڈیٹا نہ ہونے کی وجہ سے سبسڈی دینا مشکل تھا۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان میں کبھی بھی معاشی حالات اتنے برے نہیں تھے جو ہمیں ملے، قرضہ زیادہ اور تاریخی خسارہ تھا، زرمبادلہ ذخائر نہ ہونے کے برابر تھے۔

مزید خبریں :