04 نومبر ، 2021
پاکستان کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اپنی بیٹیوں کے حوالے مداحوں سے اپیل کی ہے۔
شاہد آفریدی کی جانب سے حال ہی میں ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ میری بیٹیوں میں سے کسی کا بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں ہے۔
شاہد آفریدی نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے لکھا برائے مہربانی میری بیٹیوں سے منسلک کسی بھی اکاؤنٹس یا خبر کو نظر انداز کریں۔
سابق کرکٹر نے اپنی ٹوئٹ میں ایک جعلی اکاؤنٹ کو بھی ری ٹوئٹ کرتے ہوئے مداحوں کو خبردار کیا۔
شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے متحدہ عرب امارات میں اپنی بیٹیوں کے ساتھ موجود ہیں اور پاکستان کے افغانستان کے خلاف میچ میں انہیں اسٹیڈیم میں بھی دیکھا گیا تھا۔