کھیل
Time 04 نومبر ، 2021

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق ہوگئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہےکہ ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم دسمبر میں پاکستان آئےگی جب کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے بھی ایک بیان میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے۔

پی سی بی کے مطابق ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم پاکستان میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی 2 سیریز کھیلےگی۔

پی سی بی کا کہنا ہےکہ دونوں سیریز کے تمام میچز 13 سے 22 دسمبر تک  نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ 

دونوں ٹیموں کے دوران پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 13 دسمبر کو کھیلا جائے گا،فوٹو: پی سی بی
دونوں ٹیموں کے دوران پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 13 دسمبر کو کھیلا جائے گا،فوٹو: پی سی بی



مزید خبریں :