پاکستان
Time 05 نومبر ، 2021

حیدرآباد کے شہری سب سے زیادہ مہنگی چینی خریدنے پر مجبور

ملک بھر میں چینی کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ ہوگیا اور حیدرآباد  میں چینی کی فی کلو  قیمت  نے ملک بھر کے  شہروں کو  پیچھے چھوڑ  دیا۔

پیٹرول کی طرح چینی کی آئے روز بڑھتی قیمتوں نے عوام کے چودہ طبق روشن کردیے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق حیدرآباد میں چینی کی فی کلو قیمت  160  روپے کلو  جا پہنچی ہے۔

دوسری جانب  پشاور، کوئٹہ اور سوات میں چینی کی فی کلو قیمت  150  روپے  تک پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ کراچی اور اسلام آباد میں ایک کلو چینی 145  روپے میں مل رہی ہے جب کہ لاہور میں ایک کلو چینی کی قیمت 140 روپے تک پہنچ گئی ہے۔


مزید خبریں :