کھیل
Time 05 نومبر ، 2021

مائیکل وان سے ایشیائی کھلاڑیوں کیلئے نسل پرستانہ تبصرے سنے، رانا نوید کا انکشاف

پاکستانی نژاد کاؤنٹی کرکٹرعظیم رفیق نے مائیکل وان پر نسل پرستانہ جملے کسنے کا الزام عائد کیا تھا— فوٹو:فائل
پاکستانی نژاد کاؤنٹی کرکٹرعظیم رفیق نے مائیکل وان پر نسل پرستانہ جملے کسنے کا الزام عائد کیا تھا— فوٹو:فائل

سابق پاکستانی بولر رانا نوید الحسن نے انکشاف کیا ہے کہ سابق انگلش کپتان مائیکل وان سے ایشیائی کھلاڑیوں کیلئے نسل پرستانہ تبصرے سنے ہیں۔

پاکستانی نژاد کاؤنٹی کرکٹرعظیم رفیق نے مائیکل وان پر نسل پرستانہ جملے کسنے کا الزام عائد کیا تھا تاہم مائیکل وان نے عظیم رفیق کی جانب سے لگائے گئے نسل پرستانہ جملے کسنے کے الزام کی تردید کی تھی۔

تاہم اب کرک انفو سے گفتگو میں رانا نوید الحسن نے عظیم رفیق کے الزامات کو درست قرار دیا ہے اور کہا کہ سابق انگلش کپتان مائیکل وان سے ایشین کھلاڑیوں کیلئے نسل پرستانہ تبصرے سنے۔

ان کا کہنا تھاکہ ضرورت پڑنے پر کسی بھی انکوائری میں ثبوت فراہم کرنے کیلئے تیار ہوں۔

دوسری جانب ٹیسٹ کرکٹر گیری بیلنس نے عظیم رفیق پر نسل پرستانہ جملے کسنے کا اعتراف کیا  اور کہا کہ اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں ایسا عمل کیا جس پر وہ شرمندہ ہیں۔

خیال رہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستانی نژاد انگلش کرکٹر عظیم رفیق کے ساتھ نسلی تعصب کا رویہ اختیار کرنے پر انگلش کاؤنٹی کلب یارکشائر کے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی پر پابندی عائد کردی ہے۔

اس کے علاوہ ای سی بی نے انگلش کرکٹر گیری بالانس کو بھی غیر معینہ مدت تک کیلئے معطل کردیا ہے اور وہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم میں منتخب نہیں ہوسکیں گے جبکہ ان کیخلاف بورڈ کی ریگولیٹری تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں :