Time 06 نومبر ، 2021
پاکستان

آٹا، چینی، گھی، تیل اور پیٹرول کے بعد دودھ کی قیمت بڑھانے کی کوشش

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں آٹا، چینی، گھی، تیل اور پیٹرول کے بعد دودھ کی قیمت بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق کمشنرکراچی کےتحت فیصلےسےپہلےقیمت میں اضافےکےاعلان کی کوشش ہورہی ہے۔

ڈیری فارمرزایسوسی ایشن نے اپنے ایک بیان میں کہا  ہےکہ 8 نومبرسےدودھ کی قیمت میں 10 روپےاضافہ ہوگا جبکہ  دو ماہ بعد دودھ کی قیمت 30 روپےمزید بڑھائیں گے۔

واضح رہے کہ  گزشتہ شب وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عوام کے لیے ریلیف پیکج کے ایک روز بعد ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا۔

 پیٹرول کی قیمت میں 8روپے 3پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 145روپے 82پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

اس کے علاوہ ملک کے مختلف شہروں میں چینی 150 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی ہے۔

مزید خبریں :