07 نومبر ، 2021
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان کو شکست دیکر نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل اور بھارت نے ملک واپسی کا ٹکٹ کٹوالیا۔
نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر بھارت کے ورلڈکپ کے جیتنے کے تمام خواب چکنا چور کردیے۔
نیوزی لینڈ کی فتح کے ساتھ ہی جہاں کیویز نے سیمی فائنل کے لیےکوالیفائی کرلیا ہے وہیں افغان ٹیم اور بھارتی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر بھارت کی ورلڈکپ سے چھٹی ہونے پر میمز کا طوفان آگیا۔
صارفین بھارتی کرکٹ ٹیم پر طنز کرتے ہوئے مزے مزے کی میمز شیئر کررہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا 'کہ یہ پہلی بار نہیں کہ بھارت کی افغانستان میں سرمایہ کاری ڈوب گئی ہو'۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی کے لیے بھارت کی تمام امیدیں افغانستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف فتح سے جڑی تھیں تاہم افغان ٹیم کی 8 وکٹوں سے شکست کے بعد بھارتیوں کی رہی سہی امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔
خیال رہے کہ گروپ 2 میں پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔