Time 08 نومبر ، 2021
کھیل

’مما آپ موٹی ہیں‘، بیٹے کی بات سن کر شعیب ملک بے ساختہ ہنس پڑے

کہتے ہیں کہ بچے غیر سیاسی ہوتے ہیں اور بعض اوقات ایسی ایسی باتیں کر جاتے ہیں جس کی کسی کو توقع بھی نہیں ہوتی۔

ایسا ہی کچھ کیا شعیب ملک کے بیٹے اذہان نے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شعیب ملک بیڈ پر لیٹے ہوئے موبائل استعمال کرنے میں مصروف ہیں اور ان کے سامنے موجود ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا ان سے ایک سوال پوچھتی ہیں۔

ثانیہ مرزا شعیب ملک سے پوچھتی ہیں کہ کیا میرے موٹا ہونے کے باوجود آپ مجھ سے محبت کرتے ہیں، جس پر شعیب کہتے ہیں کہ جی ہاں۔

لیکن اسی دوران کمرے میں موجود چھوٹا اذہان بھی اپنے والدین کی گفتگو کا حصہ بنتے ہوئے کہتا ہے کہ آپ تو موٹی ہیں جس پر شعیب ملک کی بے ساختہ ہنسی چھوٹ جاتی ہے اور ان کے منہ میں موجود پانی بھی باہر آ جاتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی اذہان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں شعیب ملک ان سے پوچھتے ہیں کہ بیٹا آپ کے والد کا کیا نام ہے؟ جس پر معصوم اذہان کہتا ہے میرے بابا شعیب بھائی۔ 

مزید خبریں :