دنیا
Time 08 نومبر ، 2021

طالبان حکام نے بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا آغاز کردیا

صوبہ ہرات کے گورنر حاجی نور اسلام جار نے پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا— فوٹو: افغان سرکاری خبر رساں ایجنسی
صوبہ ہرات کے گورنر حاجی نور اسلام جار نے پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا— فوٹو: افغان سرکاری خبر رساں ایجنسی

طالبان کے افغانستان میں اقتدار میں آنے کے بعد پہلی بار انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی۔

طالبان نے 15 اگست کو دارالحکومت کابل پر کنٹرول حاصل کیا تھا اور امریکی فوج کے انخلا کے بعد عبوری حکومت قائم کی تھی۔

طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان میں انسداد پولیو مہم شروع کی گئی ہے جس میں 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

افغانستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق صوبہ ہرات میں بھی پولیو مہم کا شروع کردی گئی ہے اور گزشتہ روز صوبے کے گورنر نے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ ہرات کے گورنر حاجی نور اسلام جار نے پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔ 

خیال رہے کہ یونیسیف کے تعاون سے افغانستان میں انسداد پولیو مہم شروع  کی گئی ہے جسے طالبان حکومت کی مکمل حمایت اور تعاون حاصل ہے۔

مزید خبریں :