Time 08 نومبر ، 2021
پاکستان

نسلہ ٹاور گرانےکیلئےکمپنی کا انتخاب کرلیا گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں شارع فیصل پر واقع کثیر منزلہ رہائشی عمارت نسلہ ٹاورکو سپریم کورٹ کی ہدایت پر گرانے کے لیے کمیٹی نے ٹھیکیدار کمپنی کا انتخاب کرلیا ۔

 نسلہ ٹاورکو روایتی طریقے سےگرانےکی تجویز منظور کرلی گئی ہے،کمشنرکراچی کی قائم کردہ ٹیکنیکل کمیٹی نے تجاویز کمشنرکراچی کو بھیج دی ہیں۔

 خیال رہےکہ کمشنرکراچی نے نسلہ ٹاورگرانے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر شرقی آصف جان صدیقی کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی قائم کی تھی، ٹیکنیکل کمیٹی نے مختلف 5 ٹھیکیداروں سے انٹرویوز کرنے کے بعد حتمی فیصلہ کیا ہے۔

 انٹرویوز کے بعد تجربہ کار  اے این آئی ایکسپرٹ ڈینجرس بلڈنگس کمپنی کی منظوری دی گئی۔ 

کمشنرکراچی کی ٹیکنیکل کمیٹی کے چیئرمین آصف جان صدیقی سمیت تمام ارکان نے متفقہ طور پر کمپنی کا انتخاب کیا ہے، اے این آئی کمپنی اس سے قبل سپریم کورٹ کی ہدایت پر الہٰ دین پارک سے متصل رائل پارک نامی عمارت بھی مسمار کر چکی ہے۔

 مذکورہ کمپنی نے مسکن دھماکے کے بعد اللہ نور اپارٹمنٹ کا حصہ بھی مسمار کیا تھا، نسلہ ٹاور گرانے کے لیے 5 کمپنیوں نے اظہار دلچسپی کی درخواست جمع کرائی تھیں، کمیٹی میں ایس بی سی اے، کے ایم سی، ایف ڈبلیو او اور این ای ڈی یونیورسٹی کے نمائندے شامل تھے، نسلہ ٹاورکو گرانے کی تاریخ کا تعین شرائط منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

مزید خبریں :