Time 08 نومبر ، 2021
کھیل

کوچ کی موت، بھارتی ٹیم نے سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کھیلا

گزشتہ دنوں 71 سالہ تارک سنہا چل بسے تھے— فوٹو: بی سی سی آئی
گزشتہ دنوں 71 سالہ تارک سنہا چل بسے تھے— فوٹو: بی سی سی آئی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے آخری میچ میں بھارتی ٹیم نے معروف کوچ تارک سنہا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

گزشتہ دنوں 71 سالہ تارک سنہا چل بسے تھے، وہ دہلی کے نامی گرامی کلب کے کوچ اور اہم رکن تھے جنہوں نے کئی کھلاڑیوں کی کوچنگ کی۔

رپورٹس کے مطابق سنہا کی کوچنگ میں بھارت کیلئے کئی بڑے نام سامنے آئے جن میں سریندر کھنہ، منوج پربھارکر، اجے شرما، اشیش نہرا، شیکھر دھون اور ریشبھ پنٹ شامل ہیں۔

تارک سنہا ان 5 کرکٹرز میں شامل ہیں جنہیں کھیلوں کے مشہور بھارتی ڈرون آچاریہ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نمیبیا کے خلاف اپنے آخری میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر آنجہانی کوچ تارک سنہا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مزید خبریں :