Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
ورلڈکپ کے اہم میچ سے قبل بھارت کے معروف کرکٹ کوچ چل بسے، کھلاڑی غمزدہ | کھیل - Geo.tv

Time 06 نومبر ، 2021
کھیل

ورلڈکپ کے اہم میچ سے قبل بھارت کے معروف کرکٹ کوچ چل بسے، کھلاڑی غمزدہ

ریشبھ پنٹ اور ان کے آنجہانی کوچ کی ایک یادگار تصویر— فوٹو: ریشبھ پنٹ
ریشبھ پنٹ اور ان کے آنجہانی کوچ کی ایک یادگار تصویر— فوٹو: ریشبھ پنٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ سے قبل بھارت کے معروف کرکٹ کوچ چل بسے۔

71 سالہ تارک سنہا دہلی کے نامی گرامی کلب کے کوچ اور اہم رکن تھے جنہوں نے کئی کھلاڑیوں کی کوچنگ کی۔

رپورٹس کے مطابق سنہا کی کوچنگ میں بھارت کیلئے کئی بڑے نام سامنے آئے جن میں سریندر کھنہ، منوج پربھارکر، اجے شرما، اشیش نہرا، شیکھر دھون اور ریشبھ پنٹ شامل ہیں۔

تارک سنہا کا انتقال پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث ہوا۔

آنجہانی کوچ کو بھارت کی نیشنل ویمن ٹیم کا کوچ بھی بنایا گیا تھا تاہم وہ زیادہ عرصہ کوچنگ نہ کرسکے۔

تارک سنہا ان 5 کرکٹرز میں شامل ہیں جنہیں کھیلوں کے مشہور بھارتی ڈرون آچاریہ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بھارتی کوچ کے انتقال پر کئی معروف کرکٹرز نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی اسکواڈ میں شامل اہم بلے باز ریشبھ پنٹ نے بھی اپنے کوچ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور ان کی تصویر کے ساتھ ٹوئٹ بھی کیا۔

ان کا کہناتھاکہ یہ میرے مینٹور، کوچ، بڑے ناقد اور عظیم مداح جنہوں نے اپنے بچوں کی طرح میرا خیال رکھا، ان کے انتقال سے میرا ناقابل تلافی نقصان ہوا اور وہ ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گے۔


مزید خبریں :