Time 09 نومبر ، 2021
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے سفر ختم ہونے کے بعد کوہلی کی پہلی ٹوئٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت نے پاکستان کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے تاریخی شکست کھائی تھی__فوٹو: اے پی
 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت نے پاکستان کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے تاریخی شکست کھائی تھی__فوٹو: اے پی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے سفر ختم ہونے کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے بھارتی شائقین اور ساتھی کھلاڑیوں کیلئے پوسٹ شیئر کی گئی۔

ویرات کوہلی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ کچھ تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی ورلڈکپ سے باہر ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔

بھارتی کپتان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 'ہم سب ساتھ مل کر اپنے مقصد کو حاصل کرنے نکلے تھے لیکن بدقسمتی سے کامیاب نہ ہوسکے، اس وقت ہم سے زیادہ مایوس کوئی نہیں'۔

ویرات نے بھارتی شائقین کی محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'آپ لوگوں کی جانب سے ملنے والی حمایت زبردست تھی جس کے ہم مشکور ہیں، ہم مضبوط ہو کر واپس لوٹنے کا ارادہ کریں گے'۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت نے پاکستان کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے تاریخی شکست کھائی تھی جس کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی بھارت کو ہرایا اور اس کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات معدوم ہوگئے۔

افغانستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں کیویز کی فتح کے بعد بھارت ایونٹ سے باہر ہوگیا اور اس نے اپنا آخری میچ نمیبیا کے خلاف کھیلا جس میں بھارت نے 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

مزید خبریں :