Time 09 نومبر ، 2021
پاکستان

جام اویس کو ہتھکڑی نہ لگانے والے افسر کیخلاف کارروائی ہوگی: کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس چیف نے ناظم جوکھیو قتل کیس کے ملزم ایم پی اے جام اویس کو پولیس کی جانب سے وی آئی پی پروٹوکول دینے کی خبروں کو رد کردیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران یعقوب منہاس نے کہا کہ ناظم جوکھیو کیس کا مقدمہ اہلخانہ کی خواہش کے مطابق ہی درج کیا گیا اور کیس کی تفتیش بھی میرٹ پر کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ایم پی اے جام اویس کو وی آئی پی پروٹوکول نہیں دیا جارہا، وہ اس وقت تھانے کے لاک اپ میں ہیں۔

کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ جام اویس کی عدالت میں پیشی پر ہتھکڑی نہ لگانے پر متعلقہ افسر سے تفتیش کی گئی ہے اور افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائم سے متعلق پولیس چیف نے کہا کہ شہر میں وارداتیں ہورہی ہیں لیکن گزشتہ 2 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کا گراف نیچے آیا ہے۔

مزید خبریں :