Time 09 نومبر ، 2021
پاکستان

ہمارے ملک میں چوری اورکرپشن کو گناہ نہیں سمجھا گیا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ ہمارے ملک میں چوری اور کرپشن کو گناہ نہیں سمجھا گیا، کرپشن سے قوم کی اخلاقیات تباہ ہوجاتی ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جس معاشرے میں اخلاقیات ہوں اسے ایٹم بم بھی تباہ نہیں کرسکتا، قوم کی اخلاقیات ختم ہوجائے تو کرپشن نکلتی ہے،  ایسا معاشرہ ڈیل کرتا ہے، این آر او دیتا ہے، وزیراعظم سے خرابی شروع ہو تو نیچے تک جاتی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پہلے اخلاقیات گرتی ہے پھر معیشت کا زوال آتا ہے، بنگلادیش ہم پر بوجھ سمجھا جاتا تھا وہ بھی آگے نکل گیا،یہ ملک عظیم ملک بننا تھا، ہم تباہی کے راستے پر چلے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ طاقتور کو قانون سے اوپر رکھتےہیں تو انصاف نہیں کرسکتے،ہمارے ملک میں اخلاقیات آہستہ آہستہ نیچےگری، پھر معیشت نیچےگئی،ہمارے ملک میں چوری اور کرپشن کو برا نہیں سمجھا گیا۔

مزید خبریں :