Geo News
Geo News

دنیا
22 اکتوبر ، 2012

سر ونسٹن چرچل کی لینڈ رورتوقعات سے دگنی قیمت پرمیں نیلام

سر ونسٹن چرچل کی لینڈ رورتوقعات سے دگنی قیمت پرمیں نیلام

لندن …برطانوی کاؤنٹی کیمبرج شائر میں ہونے والی نیلامی میں سابق بر طا نوی وزیر اعظم سر ونسٹن چر چل کی لینڈ روَرتوقعات سے دگنی قیمت (1لاکھ29ہزار پاؤنڈ)میں نیلام کردی گئی۔UKE 80کی نمبر پلیٹ سیریز ون کی یہ لینڈ روَر چرچل کونومبر1954میں انکی 80ویں سالگرہ کے موقع پر گاڑی ساز کمپنی رَور کی جانب سے تحفتاً دی گئی تھی۔Cheffinsنامی نیلام گھر کے تحت اصلی رجسٹری لاگ بک لیے اس لینڈ رَور کی60ہزار پاؤنڈ تک میں نیلام ہوجانے کی توقعات ظاہر کی گئی تھیں تاہم ایک نامعلوم خریدار نے دوگنی بولی لگاتے ہوئے اسے1لاکھ29ہزار پاؤنڈ میں خرید لیا۔

مزید خبریں :