Time 10 نومبر ، 2021
پاکستان

اٹارنی جنرل کا وزیراعظم کو سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا مشورہ

اسلام آباد: اٹارنی جنرل خالد جاوید نے وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا مشورہ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے سانحہ اے پی ایس کیس میں طلب کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو اٹارنی جنرل نے کیس پر بریفنگ دی اور انہیں عدالت کے سامنے پیش ہونے کا مشورہ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان سے سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شہزاد وسیم نے بھی ملاقات کی جس میں قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا سکیورٹی اسٹاف سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے جو داخلی دروازوں پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہا ہے۔

مزید خبریں :