Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
22 اکتوبر ، 2012

دو دیواروں کے درمیان پھنسنے والے چینی بچے کو بحفاظت نکال لیا گیا

دو دیواروں کے درمیان پھنسنے والے چینی بچے کو بحفاظت نکال لیا گیا

بیجنگ …والدین کی ذرا سی عدم توجہ بچوں کو کسی بڑی مصیبت میں ڈال سکتی ہے جس کی تازہ ترین مثال چین میں دیکھنے کو ملی۔اسی سلسلے کی تازہ ترین خبربھی کچھ ایسی ہی ہے جہاں چار سالہ بچہ بالکونی سے پھسلنے کے بعد دو دیواروں کے بیچ جاپھنسا۔چین کے شہرJinhuaمیں تیسرے فلور کی بالکونی میں کھیلتا یہ بچہ پیر پھسلنے کے باعث نیچے گرا تو دو دیواروں کے بیچ موجود25سینٹی میٹر پتلے گیپ میں جاپھنسا۔زمین سے دو فلور اوپردو دیواروں کے بیچ میں پھنسے اس بچے کے لیے ریسکیو رضاکاروں کو طلب کیا گیا جنہوں نے آدھے گھنٹے میں آپریشن شروع کردیا۔دو گھنٹے تک جاری رہنے والے اس طویل ریسکیو آپریشن میں ایک بلڈنگ کی60سینٹی میٹر موٹی دیوار کی اینٹیں آہستہ آہستہ الگ کی گئیں اور بچے کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ۔

مزید خبریں :