دنیا
Time 11 نومبر ، 2021

سعودی عرب کا غیر ملکیوں کو شہریت دینےکا اعلان، شاہی فرمان جاری

شاہی فرمان کے مطابق شریعت، طب اور سائنس میں نمایاں کارکردگی والےغیر ملکی افراد سعودی شہریت کےاہل ہوں گے،فوٹو: فائل
شاہی فرمان کے مطابق شریعت، طب اور سائنس میں نمایاں کارکردگی والےغیر ملکی افراد سعودی شہریت کےاہل ہوں گے،فوٹو: فائل

سعودی عرب نے شاندار صلاحیتوں اور نایاب شعبوں سے وابستہ غیرملکیوں کو سعودی شہریت دینےکا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز  کی جانب سے شاہی فرمان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق شاندار صلاحیتوں اور نایاب شعبوں سے وابستہ غیر ملکیوں کو سعودی شہریت دینےکا حکم دیا گیا ہے۔

شاہی فرمان کے مطابق شریعت، طب اور سائنس میں نمایاں کارکردگی والےغیر ملکی افراد سعودی شہریت کےاہل ہوں گے۔

 اس کے علاوہ ثقافت،کھیل اور ٹیکنالوجی میں بھی نمایاں کارکردگی دکھانے والے غیر ملکی بھی سعودی شہریت کےاہل قرار دیے گئے ہیں۔

شاہی فرمان میں کہا گیا ہےکہ سعودی شہریت ویژن 2030 کی پالیسی سازی کے عین مطابق  پیش کی جارہی ہے۔


مزید خبریں :