Time 11 نومبر ، 2021
پاکستان

محمد رضوان ایک رات قبل اسپتال میں تھے، میتھیو ہیڈن کا انکشاف

میتھیو ہیڈن نے بتایا کہ محمد رضوان نے زبردست بہادری کا مظاہرہ کیا، رضوان نے ثابت کیا کہ وہ ایک بہادر کھلاڑی ہے—فوٹو: فائل
میتھیو ہیڈن نے بتایا کہ محمد رضوان نے زبردست بہادری کا مظاہرہ کیا، رضوان نے ثابت کیا کہ وہ ایک بہادر کھلاڑی ہے—فوٹو: فائل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل دبئی میں جاری ہے۔

پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم، محمد رضوان اور فخر زمان نے شاندار کھیل پیش کیا۔

محمد رضوان نے کھل کر بیٹنگ کی اور اس دوران انہیں آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی گیند بھی لگی، خوش قسمتی سے رضوان ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے لیکن اس کے باوجود گیند لگنے سے ان کے چہرے پر سوجن واضح تھی۔

پاکستان کی اننگز کے بعد بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے کہا کہ محمد رضوان ایک رات قبل اسپتال میں تھے۔

میتھیو ہیڈن نے بتایا کہ محمد رضوان نے زبردست بہادری کا مظاہرہ کیا، رضوان نے ثابت کیا کہ وہ ایک بہادر کھلاڑی ہے۔

خیال رہے کہ میچ سے قبل محمد رضوان اور شعیب ملک کو زکام اور ہلکا بخار بھی تھا تاہم ڈاکٹرز نے انہیں میچ کیلئے فٹ قرار دیا جس کے بعد وہ ٹیم میں شامل ہوئے۔ رضوان نے میچ میں 67 رنز بنائے۔

مزید خبریں :