11 نومبر ، 2021
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل دبئی میں جاری ہے۔
پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم، محمد رضوان اور فخر زمان نے شاندار کھیل پیش کیا۔
محمد رضوان نے کھل کر بیٹنگ کی اور اس دوران انہیں آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی گیند بھی لگی، خوش قسمتی سے رضوان ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے لیکن اس کے باوجود گیند لگنے سے ان کے چہرے پر سوجن واضح تھی۔
سوشل میڈیا صارفین رضوان کے چہرے پر اس سوجن کو دیکھے بغیر نہ رہ سکتے اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصویر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا صارفین نے محمد رضوان کو فائٹر قرار دیا اور ان کے حوصلے کی خوب داد دی۔
خیال رہے کہ میچ سے قبل محمد رضوان اور شعیب ملک کو زکام اور ہلکا بخار بھی تھا تاہم ڈاکٹرز نے انہیں میچ کیلئے فٹ قرار دیا جس کے بعد وہ ٹیم میں شامل ہوئے۔